اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا۔کمیٹی لاہور اور کراچی میں گرفتار ایجنٹوں سے متعلق جانچ پڑتال کرے گی، تحقیقاتی کمیٹی نے ایف آئی اے سے بھی ریکارڈ طلب کر لیا۔قبل ازیں وزیر اعظم نے کشتی حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے 4 رکنی اعلی سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی، کمیٹی کے چیئرمین ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق ہیں۔وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری(افریقہ)جاوید احمد عمرانی، آزاد جموں و کشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری (ایف آئی اے)فیصل نصیر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔خصوصی کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع، انسانی سمگلنگ کے پہلو کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی، کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے