لوئر چترال (مانند نیوز)پی ائی اے طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ اور مسافروں کی ساتویں برسی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سے یاد گار شہداء پر حاضری دی گئی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قمر حیات، اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال شہروز مفتی، تمام محکموں کے سربراہان,لیوز اور پولیس کے جوانون نے حصہ لیا۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کے طیارے کی حادثے میں عملے سمیت 48افراد جان بحق ہوگئے تھے جبکہ جوانسال ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ بھی شامل تھے۔ اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب اسامہ وڑائچ پارک میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان یوسفزئی نے شہیداسامہ پارک کے احاطے میں واقع طیارے کے حادثے میں جان بحق افراد کے لئے قائم یادگار شہداء پر پھول چڑہائے اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں چترال پولیس اور چترال لیویز کے چاق وچوبند دستوں نے یادگار شہداء کو سلامی دی۔ سات سال گزرنے کے باوجود اس فضائی حادثے کی یاد میں چترال کا فضا سوگوار رہا اور لوگ حادثے میں بچھڑنے والے اپنے پیاروں کو یاد کرتے رہے جبکہ کئی مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان یوسفزئی نے کہاکہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے مگر وہ لوگ دنیا میں اپنا نام قائم رکھتے ہیں جو دوسروں کے کام آئیں اورحسن اخلاق میں بھی اچھے ہو۔ جہاز کے حادثے کا شکار بننے والے ڈی سی اسامہ وڑائچ کا مثال دنیا کے سامنے ہے جس کے لئے چترال کے عوام اب بھی حادثے کے سات سال گزر نے کے بعد بھی افسردہ ہیں۔ دوسری جانب پی ائی اے طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ اور مسافروں کی ساتویں برسی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شاہی مسجد میں شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شاہی مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان کاکا خیل۔قاری جمال عبدالناصر نے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔