پشاور ( مانند نیوز)پاکستان تحریک انصا ف خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کامیاب ورکرز کنونشنز سے مخالفین بالخصوص پرویز خٹک اور محمود خان کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں 8 فروری کے انتخابات کے بعد انہیں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی پاکستان کے عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گیوزیر اعلی بننے کیخواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں وزیراعلی بننے کی خواب دیکھنے والوں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی پرویز خٹک اور محمود خان کی کشتی کو اب ڈوبنے سے کوئی نہیں بچاسکتا ایک بیان میںظاہر شاہ طورو نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے کامیاب ورکرز کنونشنز پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور پارٹی قیادت اور تحریک انصاف کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کامیاب ورکر کنونشنز نے ثابت کردیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن او ر لیڈرز جیلوں کی صعوبتوں سے ڈرنے والے نہیں اور عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی سمت کی طرف گامزن کر دیا تھا لیکن پی ڈی ایم کی نااہل حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور آج ملک تاریخ کے بدترین سیاسی ومعاشی بحران کا شکار ہے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے کا واحد راستہ آزادانہ و منصفانہ انتخابات ہے تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ ریاستی جبر سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو نہ دبایا جاسکتا ہے اور نہ روکا جاسکتا ہے عوام تحریک انصاف کے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے مخالفین کے اوسان خطا ہوگئے ہیں اور انہیں 8 فرور ی کو شفاف وآزادانہ انتخابات ہونے کی صورت میں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے