بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام عمر احمد خان کے ہمراہ اجمیرہ اور چھپرگرام کے پٹوار خانوں کا دورہ کیا اور کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے کئے گئے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے تمام پٹواریوں کو جلد از جلد ان موضع جات کا ڈیٹا مکمل کرنے کی ہدایت کی جنکی کمپیٹرائزیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے سروس ڈیلیوری سنٹر بٹگرام کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے SDC کے مختلف سیکشن چیک کئے۔ڈپٹی ڈائریکٹرSDC نے ڈپٹی کمشنر کو کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے بریفننگ دی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام میں زمینوں کی کمپیوٹرا ئیزیشن میں جو موضع جات رہ گئے ہیں اس کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہو اور عوام جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات سے مستفید ہوسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے