پشاور(مانند نیوز) یونیورسٹی کیمپس میں ملازمین کا احتجاج بدستور جاری ہے تاہم صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے صورت حال پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جسکے باعث احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہونیکا خدشہ ہے کیونکہ جامعات کے اساتذہ نے بھی احتجاج میں شرکت کا عندیہ دیا ہے یونیورسٹی کیمپس میں جاری احتجاج کے باعث انتظامی امور مکمل طور پر ٹھپ ہے اور طلبہ کو شدید مشکلات سے گزرنا پڑھ رہا ہے گزشتہ 30روز سے جاری احتجاج میں بڑی تعداد میں نان ٹیچنگ سٹاف شریک ہے جبکہ ملازمین دو مرتبہ یونیورسٹی روڈ پر بھی احتجاج کر چکے ہیں ال یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اضافے کی ادائیگی تک تالہ بندی ہڑتال جاری رہیگی جسکی حمایت اساتذہ تنظیمیں بھی کر چکی ہے جبکہ یونیورسٹی کیمپس کے جامعات کے پینشنرز نے بھی احتجاج میں شامل ہونیکا عندیہ دیا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے