دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا میں سرکاری ایس او پیز کیخلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کاروائی کی گئی۔ نگراں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی ہدایات پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سّید نواز کے نگرانی میں فوڈ انسپکٹر اکرام حُسّین اور آمان خان نے ہاتن درہ،سُندرو ل اور سُرباٹ بازاروں کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران جنرل سٹورز،سبزی فروشان اور عام دکانوں کو چیک کیا گیا۔ خودساختہ قیمتیں وصول کرنیاور سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے والے دکانداروں کیخلاف فوڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور تمام دکانداروں کو حکومتی احکامات پر ہر صورت عمل کرنے کی ہدایات دی گئی۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ واڑی بخت جھان کی زیر صدارت ایچ ائی وی ایڈز کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کٹیگری ڈی ہسپتال واڑی اور سب ڈویژن واڑی کے تمام ہیرڈریسرز نے شرکت کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے تمام شرکاء کوحفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی اور بتایا کہ ناکامی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے