ایبٹ آباد(مانند نیوز) جنرل الیکشن تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کی تیاری، ٹرانسپورٹیشن پلان، الیکشن ڈیوٹی، سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن، سٹاف کی فراہمی، سکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہیلتھ، ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکمہ جات کو الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون، پولنگ سٹاف کی فراہمی، سٹاف کی ٹریننگ، پولنگ سٹیشنوں پرسروسز کی فراہمی، واش رومز، پانی کی فراہمی، سی سی ٹی وی کی انسٹالیشن، پولنگ سٹاف کے لییموزوں مقام کا انتخاب، معزور افراد کے لیے ریمپس اور دیگر سہولیات کی الیکشن سے پہلے فراہمی پرزور دیا۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے برفانی ایریا میں آمدورفت کی سہولیات، پولنگ سٹیشن،پولنگ میٹریل کی ٹرانسپورٹیشن اور پولنگ ڈے پر بجلی کی ہمہ وقت فراہمی کے حوالے سے جامع لائعہ عمل اور ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے