پشاور(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ”وہ” لوگ میری جدوجہد کو ختم اور آواز کو بلند ہونے سے کبھی نہیں روک سکتے۔ ان کو اب سینیٹ میں میری آواز سننے کیلئے اپنے اندر ہمت پیدا کرنی ہوگی۔اے این پی بلوچستان کی نامزدگی اور صدر آصف علی زرداری و بلال بھٹو زرداری کی حمایت سے یہ سب ممکن ہوا۔ صدر اے این پی پختونخوا ایمل ولی خان کا بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس” پر پیغام میں کہنا تھا کہ اصل مسئلہ ایوان کا رکن بننا نہیں بلکہ حقوق اور مسائل کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔ ہمارے بنیادی مسائل عوام کو طاقت کا محور بنانا اور وسائل پر انکا اختیار یقینی بنانا ہے۔ اپنی جدوجہد کو بلاخوف ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ جاری رکھوں گا۔ وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے اکابرین کے راستے پر کاربند رہوں گا اور عوام کی ترجمانی کروں گا۔ میں پاکستان میں پختون، بلوچ سمیت تمام مظلوم اقوام اور اقلیتوں کی آواز بنوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تاحال سوگ میں ہوں، والدہ محترمہ کے بچھڑنے کا صدمہ ابھی ہلکا نہیں ہوا۔ وقت سب زخموں کا مرہم ہوتا ہے، خود کو معمول پر لانے کی کوشش کررہا ہوں۔مشکل وقت میں سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔والدہ محترمہ کے چہلم کے بعد اپنے فرائض کا مزید مؤثر انداز میں دوبارہ آغاز کرونگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے