پشاور(مانند نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حیات آباد کارخانوں مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 22افراد کو گرفتار کرلیا۔ چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر ڈی ایس پی حاجی شہنشاہ خان نے حیات آباد کارخانوں مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی۔ آپریشن سے قبل تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے سمیت انہیں تجاوزات سے مشکلات بارے آگاہی بھی دی گئی تھی تاہم انہوں نے تجاوزات کا خاتمہ نہیں کیا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے عملے نے ڈی ایس پی حیات آباد حاجی شہنشاہ خان کی قیادت میں آپریشن کرتے ہوئے 22افراد کو گرفتار کیا۔ ٹریفک حکام نے حیات آباد کارخانوں مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ تجاوزات کے خلاف کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے