اورکزئی (مانند نیوز) لوئر اورکزئی کلایا ہیڈ کوارٹر میں اسسٹنٹ کمشنر زہرہ نور نے پہلی بار خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں خاتون کونسلروں سمیت مقامی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کھل کر اپنے مسائل بیان کئے۔کھلی کچہری میں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے زنانہ افسران نے بھی شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر زہرہ نور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں خواتین کے مسائل حل کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔خواتین کو صحت تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔تعلیم کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے زہرہ نور نے کہا کہ جس معاشرے میں خواتین تعلیم یافتہ ہو وہ معاشرہ خودبخود ترقی کرتا ہے اس لئے ہمارا فوکس خواتین کی تعلیم پر ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کھلی کچہری کے موقع پر اکثر مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے