ٹل (مانند نیوز)کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس سخاوت نے ہنگو امن کمیٹی کے ممبران کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں سنی سپریم کونسل کے چیئرمین مولانا عبدالستار، ظہیر حسین، حسن خان، ملک رحمت حسین، ملک عرفان، ملک قاسم ملک امین اللہ اور دیگر ممبران نے شرکت کی. اس موقع پر کرنل جواد، ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین، ڈی پی او محمد خالد خان اور دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے. کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس سخاوت نے امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج بڑی خوشی کا دن ہے کہ ہم سب امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں. امن و امان برقرار رکھنے میں فورسز کی ساتھ ساتھ عوام نے بھی بہت قربانیاں دی ہیں. ہم سب ملکر امن کو برقرار رکھیں گے اور علاقے کے ترقی کیلئے ملکر کام کرینگے. اس موقع پرامن کمیٹی کے ممبران نے کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی. انہوں نے کہا کہ ہنگو میں مکمل طور پر امن کے قیام کیلئے انتظامیہ سمیت تمام سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں گے اور کسی کو بھی امن خراب نہیں ہونے دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے