کوہاٹ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی زیر صدارت رمضان پیکج اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ خوراک، محکمہ سوشل ویلفیئر، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، نادرہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء سے باتیں کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ضلع کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے مستحق خاندانوں کیلئے رمضان المبارک میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دستیاب ڈاٹا کے مطابق 10 ہزار روپے فی خاندان رقم کی ادائیگی کے علاوہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی مقررہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی اور ملاوٹ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام کو اشیائے خوردونوش مناسب قیمت پر دستیاب ہوں۔