ہنگو (مانند نیوز)تھانہ دوابہ پولیس نے گزشتہ چند روز قبل اندھے قتل کا معمہ حل کیا۔قاتل گرفتار پستول برآمد۔اس اندھے قتل کیس کو ٹریس کرنا ہمارے لیے ایک اہم چیلنج تھامظلوم کو انصاف مہیا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا کر مجرم کو باب انصاف پر لا کر کھڑا کیا گیا اور مزید پیشہ وارانہ شفاف تفتیش کرکے ملزم کو اپنے انجام پر کیفرکردار تک پہنچائے جائے گا۔ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان (PSP) تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ دوابہ میں بمورخہ 09.03.2024 کو نامعلوم ملزم/ملزمان نے نیاذ الدین بمعر 47/48 سال قتل کیا تھا،واقع کی اطلاع پر فی الفور ایس ایچ او جمشید علی خان بمع نفری پولیس جائے واردات پر پہنچے اور فوری طور پولیس پارٹی نے نعش پوسٹمارٹم کیلیے ہسپتال بھیجوایا۔ مدعی بیٹھے نے مقتول باپ نیازالدین کے قتل کی دعویداری نامعلوم ملزم/ملزمان پر کی۔اس واقع پرڈی پی او ہنگو محمد خالد خان (PSP) نے ایس ایچ او تھانہ دوابہ جمشید علی خان،ASI سیف اللہ، HC قمر زمان پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دے کر کیس کی باریک بینی اور جدید سائنسی خطوط پر استوار تفتیشی عمل کو آگے بڑھانے کے ہدایات دیئے اور کہاکہ اصل حقائق کو سامنے لانے کیلئے اور کیس میں ملوث نامعلوم ملزم / ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرکے قانون کی گرفت میں لائیں۔ ایس ایچ او جمشید علی خان اور تفتیشی آفسران پر مشتمل ٹیم نے کاروائی شروع کرکے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے اور دن رات محنت کرکے آخرکار ملزم تک رسائی حاصل کی اور کامیاب کاروائی کے دوران ملزم صالح رحمان ولد شیر بادشاہ سکنہ جدید بانڈہ کو بدوران چاپہ پستول سمیت گرفتار کیا گیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔