بریکوٹ(مانند نیوز) ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ شیر حسن نے کہاہے کہ پولیس کی اولین ترجیحات میں علاقے میں پرامن ماحول اور پائیدار امن قائم کرنا ہے اور انشاء اللہ علاقے میں منشیات فروشی،غیر قانونی دھندوں کے علاوہ دیگر سماج عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارؤائی کی جائے گی۔صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور مجھے امید ہے کہ بریکوٹ پریس کلب کے صحافی ذاتی مفادات کے برعکس اجتماعی مفادات پر ترجیح دیں گے اور بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں نے ماضی میں جو کردار ادا کیا ہے قابل فخر ہے۔جمعرات کے روز ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ کے دفتر میں ایس ڈی پی او شیرحسن کے ساتھ بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں کیا۔اس موقع پر پریس کلب کے صدر خلیل الرحمان باچا،جنرل سیکرٹری مظفرشاہ،چیرمین ڈاکٹر ذاکر محمد،فنانس سیکرٹری بخت روان خان کے علاوہ پریس سیکرٹری ریاض احمد نے شرکت کی۔ایس ڈی پی او شیر حسن نے کہاکہ پولیس اور صحافیوں کا اپس تعلق چھولی دامن جیسا ہے۔پولیس اور صحافی دونوں علاقے میں مسائل اور جرائم کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ علاقے میں امن قائم رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داروں میں شامل ہوتاہے۔بعد میں پریس کلب صدر خلیل الرحمان باچا نے کہاکہ بریکوٹ پریس کلب کے صحافی پولیس کے ساتھ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ پولیس اپنے فرائض بحسن طریق ادا کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے