بریکوٹ(مانند نیوز) پاکستان امن کونسل براے انسانی حقوق تحصیل بریکوٹ کے زیر اہتمام فرانزک سائنس لیبارٹری کی پشاور منتقلی کے خلاف ال پارٹیز اور مختلف سماجی تنظیموں کے ہمراہ واک اوربعد ازاں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔فرانزک سائنس لیبارٹری سوات کسی بھی صورت میں منتقلی نہیں ہونے دیں گے اس کے لئے سوات کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔بدھ کے روز پاکستان امن کونسل براے انسانی حقوق تحصیل بریکوٹ کے زیر اہتمام تحصیل مسجد سے بریکوٹ چوک تک پرامن واک کیااور چوک میں پرامن احتجاج کیا گیا اس موقع پر قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے علاوہ مختلف پارٹیوں کے عہدیداران اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان امن کونسل براے انسانی حقوق کے ضلعی جنرل سیکرٹری امان اللہ خان،تحصیل صدر عبیدباچہ، ا نور علی باچہ،قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ سے امیرزیب،پی ایم ایل (ن) کے سابق قومی اسمبلی امیدوار واجد علی خان،پی ایس ایم اے تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی کے علاوہ دیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرانزک سائنس لیبارٹری لنڈاکے سوات کے عوام کی ملکیت ہے اور اس کے لئے یہاں کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں ہم آج پرامن احتجاج کررہے ہیں ہم آج بھی صوبائی حکومت کو کھلی عام اعلان کرتے ہیں کہ سوات کے عوام یتیم نہیں ہیں وہ اپنے حقوق و فرائض کو بخوبی جانتے ہیں انہوں نے کہاکہ فرانزک سائنس لیبارٹری کسی بھی صورت میں پشاور کو منتقل نہیں ہونے دیں گے اور اس کی خاطر ہم ہر قسم کی قربانی دیں گے۔انہوں نے کہاکہ فرانزک لیبارٹری سے صرف سوات کے عوام نہیں بلکہ پورا ملاکنڈ ڈویژن کے عوام مستفید ہورہے ہیں اور اگر صوبائی حکومت نے منتقلی کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام سڑکوں پر نکل نکلیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے