پبی (مانند نیوز)پبی علامہ اقبال پبلک ہائی سکول خان شیر گڑھی میں سالانہ امتحانی نتائج میں نما یاں پوزیشن حا صل کر نے والوں میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی سابق ایڈیشنل ڈایریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول تارو عارف احمد تھے۔ تقریب میں اے ایس ڈی ای اوپبی احمدجان اے ایس ڈی ای او اختر محمد اور سکول لیڈز فرخان احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلباء میں مہمان خصوصی سابقہ ایڈیشنل ڈایریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول تارو عارف احمد شیلڈز اور میڈلز تقسیم کئے مردان بورڈ کے سالانہ نتایج میں نمایاں پوزیشن ہولڈز طلباء کو بھی شاندار بورڈ نتائج حاصل کرنے پر خصوصی شیلڈز دیئے گئے۔اس موقع پر مختلف طلباء کی جانب سے سٹیج پر مختلف ٹیبلوز اور نظمیں پیش کی جس سے ناظرین محظوظ ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے سکول انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہا اور علاقہ پبی میں تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن لینے پر طلباء ان کے والدین اور اساتذہ کی تعریف کرتے ہوے ان کو مبارکباد بھی دی۔اور کہا کہ اسی طرح ٓآپ نے محنت کرنی ہے کہ آگے جا کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔انہوں نے سکول انتظامیہ کی بھی مبارکباد باد دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی کم فیسوں میں غریب اور مزدورکار لوگوں کے بچوں کو تعلیم فراہمی کا موقع دینا اور ان کو آگے لانا بھی ایک جہاد ہے جو کہ آپ سر انجام دے رہے ہیں اور یقنئئا یہ کامیابی سکول کے اساتذہ کرام کی بدولت ہے۔پوزیشن ہولڈرز طلباء کی جانب سے اپنے اساتذہ کرام اور سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا کہ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے انہوں نے ایسی پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے