پبی (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنرنوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی Health IMU کا ماہانہ اجلاس منعقد پوا اجلاس میں ڈی ایچ او نو شہرہ ڈاکٹر محمد اکرام شاہ سمیت دیگر ذمدار افسران نے شر کت کی اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی موجودگی اور سٹاف کی حاضری کے امور ساتھ ساتھ مختلف مسائل پر تفصیلی بحث کی گئیں اس ضمن میں محکمہ صحت کے حوالے سے مختلف مسائل زیر غور آئے۔ ڈپٹی کمشنرنوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود نے مسلسل غیر حاضر ڈاکٹرز اور سٹاف کیخلاف آخر تادیبی کارروائی شروع کرنے اور غیر قانونی اور سٹاف کی ڈیٹیلمنٹ کو فوری ختم کرنے کے احکامات دئیے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں ادویات، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بروقت علاج معالجے بہتر سہولیات میسر ہو سکی