ٹ خیلہ (بیورورپورٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں بہت جلد لیویز پبلک لیزان کمیٹیا ں قائم کریں گے، جس کے تحت عوامی مسائل دہلیز پر حل ہوکر امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، کھلی کچہری میں پیش کردہ عوامی مسائل پر ایک ہفتہ کے اندر پیش رفت ہوگی جنہیں علاقہ کے عوام خود محسوس کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیوی لائن ملاکنڈمیں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محب اللہ خان، ڈی پی پی سنگین خان سمیت انتظامی افسران، لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران،عمائدین علاقہ،سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عمائدین علاقہ نے عوام کو درپیش مشکلات و مطالبات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل صحت،تعلیم،منشیات پینے کے صاف پانی کی فراہمی،امن و امان،سڑکوں کی تعمیر و مرمت،سوئی گیس،لوڈشیڈنگ،غیر قانونی اڈوں کے خاتمے،بازاروں میں ٹریفک،ریسکیو 1122 سے ایمبولنس کو واپس ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کرنے اور خاص طور پر تحصیل درگئی میں غیر قانونی لیبارٹریوں کے خاتمے کے بارے تھے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے پیش کئے گئے مسائل و مطالبات کو غور سے سن کر لوگوں کو یقین دلایا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے انتظامی اور ضلعی محکموں کے افسران سے دائرہ اختیار میں تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات صادر کیں۔کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت سے تعلق رکھنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ فورم سے رابط کیا جائیگا عوام کے شکایات کا بروقت آزالہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کی تمام بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لیے ڈویژن بھر کے مختلف دوردراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ڈرگز کی بیخ کنی کرنے اور پائیدار امن و امان قائم رکھنے کے لیے عوام انتظامیہ اور لیوی کے ساتھ بھر پور تعاون کریں کیونکہ اس سلسلے میں عوام کے تعاون انتہائی اہمیت کے حامل ہے۔عمائدین علاقہ نے کھلی کچہری میں پیش کئے گئے مطالبات کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا