شانگلہ(مانند نیوز)شاہراہ قراقرم پر کوہستان چوچنگ کے مقام پر ٹریفک حادثہ،تین مزدورجان بحق ہوگئے،مزدور چائنیز کمپنی میں کام کرنے کے بعدواپس جا رہے تھے کہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مین سڑک قراقرم سے نیچے جا کر دریائے سندھ میں جاگری جس میں موقع ہی پر گاڑی میں سوار تین مزدور جان بحق ہو گئے۔واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔کوہستان پولیس نے بتایاکہ ضلع کوہستان کے حدود میں شاہراہ قراقرم چائنیز کمپنی سے تعلق رکھنے والی گاڑی جس میں تین مزدور سوار تھے واپس آرہے تھے کہ چوچنگ کے مقام پر حادثے کاشکار ہو گئی اور گاڑی مین سڑک سے دریائے سندھ میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد جان بحق تینوں چائنہ کمپنی میں کام کررہے تھے۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ حادثے میں جان بحق والے بدقسمت مزدوروں کی میتوں کو دریائے سندھ کے کنارے سے نکال کر پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال داسواپرکوہستان منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے ہیں۔جان بحق ہونے والے مزدوروں میں عطاء اللہ ولدوہمین شاہ سکنہ گوشالئی جالکوٹ،محمدآیازولدمہترخان سکنہ سیؤداسوکوہستان اورظہورحسین سکنہ سیؤ داسوکوہستان شامل ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے