شانگلہ(مانند نیوز)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے آبائی ضلع شانگلہ کا دورہ کیا، وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے شانگلہ پہنچیں۔ ملالہ یوسف زئی نے شاہ پور میں ملالہ ٹرسٹ کے گرلز ہائی سکول کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کے بعد شانگلہ سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔ملالہ یوسف زئی پر 2012 میں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں وہ زخمی ہوئی تھیں اس کے بعد وہ بیرون ملک منتقل ہو گئی تھیں اور اب بھی برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ملالہ کو 2014 میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے جدوجہد پر نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ملالہ یوسف زئی کے والد ضیا الدین یوسف زئی کا تعلق شانگلہ کے دور و افتادہ علاقے برکانا شاہ پور سے ہیں،ملالہ یوسفزئی سے اپنے دورہ شانگلہ کے موقع پر ملالہ یوسف زئی کے والد اپنے خاندان کی افراد سے بھی ملے اس موقع پر ملالہ یوسف زئی اس کے شوہراظہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملالہ یوسفزئی کے شوہر اظہرپہلی مرتبہ شانگلہ ائے۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ملالہ یوسف نے پوسٹ کیا کہ وہ 15 سال بعد اپنے ابائی علاقے برکانا ائی یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی سوات میں 2012 میں سکول جاتے ہوئے دہشت گردی کا شکار ہوئی اور شدید زخمی ہوئی تھی جس کے بعد وہ بیرونی ملک مقیم ہوئی ہیں انہوں نے شانگلہ کے دور افتادہ علاقے برکانا میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدید طرز کا سکول بنایا ہیں جو شہزاد رائے کی ٹرسٹ زندگی چلا رہی ہیں جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی بچیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ملالہ یوسف زئی اپنے والد ضیا الدین یوسف زئی اور شوہراظہرکے ہمراہ بدھ کے روز اپنے سکول کے دورے کے موقع پر ائی تھی جہاں پر انہوں نے تقریب میں شرکت کی۔وہ اسلام آباد سے ہیلی کاپٹرکے ذریعے برکاناشا ہ پورآئی تھی۔شانگلہ پولیس کے جانب سے غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ملالہ یوسف زئی دورے کے موقع پر 300 سے زائد پولیس ا ہلکاروں نے اپنی سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دی۔ ار پی او ملاکنڈ اور ڈی پی او شانگلہ بھی سیکیورٹی جائزے کے لیے موقع پر موجود رہے۔ملالہ ٹرسٹ کے اہتمام چلنے والی سکول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اورسکول کی مختلف سرگرمیوں پر تفصیلی لی۔سکول طالبات نے ایجوکیشن کے حوالے سے اردو اور پشتوں زبان میں ملی نغمیں اور تقاریر پیش کی ملالہ یوسفزئی نے سکول انتظامیہ کے کارکردگی کو سراہا۔ملالہ یوسفزئی نے سکول میں پوزیشن ہولڈرز طالبات میں انعامات تقسیم کی اور سکول کے بچوں کو تعلیم کے اہمیت کے حوالے سے اگاہ کیا۔ ملالہ یوسفزئی نے زندگی ٹرسٹ کے اونر شہزاد رائے کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ملالہ یوسفزئی نے سکول میں کافی وقت گزارنے کے بعدواپس اسلام آبادروانہ ہوئی۔قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کا دورہ شانگلہ پہلے سے طے تھا تا ہم سیکورٹی وجوہات کے بناء پر وہ نہ ا سکی جبکہ بدھ کے روز انہوں نے اپنے والد ضیا الدین،شوہر اظہر اور ملالہ فنڈ کی ہیڈ بشریٰ کیہمراہ برکانا شاہ پور شانگلہ پہنچی۔ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے سکول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور اپنی کتاب کے حوالے سے طالبات سے ملی۔ منعقد تقریب میں طلبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شانگلہ جیسے پسماندہ علاقوں کو تعلیم کی آشدضرورت ہیں،شانگلہ کے تمام لڑکیوں کوتعلیم پرخصوصی توجہ دینی چاہیے، اگرآج دنیا میں اگے بڑھنا ہے تو صرف اور صرف تعلیم کے ذریعے ہی اور ہمیں تعلیم پر انحصار کرنا چاہیے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان کا دورہ اپنی لکھ جانے والی کتاب کے حوالے سے تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے