اسلام آباد (مانند نیوز) ایران نے متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ کر دیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی ٹینکر کو آبنائے ہرمز کی شمالی گزر گاہ سے قبضے میں لیا گیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ قبضے میں لیا گیا اماراتی ٹینکر اماراتی بندرگاہ جبل علی کی طرف جا رہا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق قبضے میں لیے گئے اماراتی ٹینکر کو ایرانی بندرگاہ بندر عباس لے جایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی و کاروباری اور مالی معاملات تاحکمِ ثانی معطل کر دیے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران سے تمام تجارت، کمرشل تبادلے اور اقتصادی ٹرانزکشنز روک دی گئی ہیں۔