پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پڑوسی ملک بھارت سے ہندو یاتریوں کا پہلا 13 رکنی وفد غیر ملکی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچ گیا۔پاکستان ہندو کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق پشاور آنے والا ہندو یاتریوں کا یہ وفد کرک کے لیے روانہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہندو یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے، پاکستانی حکومت کی جانب سے یاتریوں کو مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہاکہ بھارت سے کل 200 ہندو یاتری آج پاکستان پہنچیں گے، ہندو یاتریوں کا دوسرا 113 رکنی وفد بھی کچھ دیر بعد پشاور پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا، یہ یاتری یکم تا 4 جنوری پاکستان کا دورہ کریں گے۔پیٹرن انچیف پاکستان ہندو کونسل نے کہاکہ پاکستان سے بھی ہر ماہ ایک وفد بھارت روانہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد حضرت خواجہ نظام الدین اولیا اور خواجہ غریب نواز کی درگاہ کی زیارت کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے