اسلام آباد (مانند نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر غیر معمولی شجاعت اور بے مثال بہادری کا تاریخ ساز دن، ایک ناقابلِ فراموش اور قابلِ فخر درخشاں باب ہے۔

یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ میں شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965ء کو دشمن نے بلا اشتعال جارحیت کی اور عددی برتری کے باوجود پاکستانی افواج نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو ذلت آمیز شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے 1965ء کی جنگ میں پاکستانی قوم نے مثالی اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کا ثبوت دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی نے ہماری عسکری تاریخ میں ایک اور سنہری باب رقم کیا اور مسلح افواج نے پھر ثابت کیا کہ 6 ستمبر کا جذبہ اور ولولہ آج بھی پوری قوت کے ساتھ زندہ ہے۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ بہادر سپوتوں نے شجاعت اور جرات کی عظیم مثال رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی اور شہداء اور غازیوں کے ورثے سے ملنے والی طاقت، جذبہ اور عزم ہی ہماری اصل قوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہداء کے خاندانوں سے پوری قوم بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور قوم اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی پر فخر کرتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے