اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی معنی خیز انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سامعہ خان نے کسی کا نام لیے بغیر ایسی خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو کسی شادی شدہ شخص سے تعلقات قائم کر لیتی ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ شادی شدہ، بچوں کے باپ سے جو لڑکیاں پیسوں کے لیے تعلقات قائم کرتی ہیں اور یہ سوچ رکھتی ہیں کہ ایک دن شاید یہ شخص ان سے شادی کر لے گا۔

معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گیا جب سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی سامعہ خان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے اچانک تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں اور حسن علی کو ان فالو کر دیا، تاہم انہوں نے بعد ازاں حسن علی کو دوبارہ فالو کر لیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جب یہ معاملہ زیرِ بحث آیا اور ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لیا تو سامعہ خان نے اس پر خاموشی بھی توڑ دی۔

انہوں نے کرکٹر کے ہمراہ ایک ویڈیو انسٹا اسٹوری میں شیئر کی، جس میں انہیں پُرسکون ماحول میں کھانا کھاتے اور بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والی سامعہ خان ایک ایروناٹیکل انجینئر ہیں۔

سامعہ کی اگست 2019ء میں دبئی میں حسن علی سے شادی ہوئی تھی، ان کے 3 بچے ہیں، جن میں بیٹیاں ہیلینا اور ہیزل جبکہ بیٹا حمدان شامل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے