ہنگو(مانند نیوز)ایس پی انویسٹی گیشن غلام اورکزئئ غلام مرتضیٰ خان بنگش نے کریمنل ریکارڈ آفس (CRO) اور PSRMS سیکشن کا تفصیلی دورہ کیا۔اورکزئی ایڈیشنل آئی جی پی انویسٹی گیشن خیبر پختونخوا عالم شنواری اور ڈی آئی جی کرائمز خیبر پختونخوا محمد حسین کی بالخصوص جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ایس پی انویسٹی گیشن اورکزئی غلام مرتضیٰ خان بنگش نے کریمنل ریکارڈ آفس (CRO) کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے سی آر او میں تعینات تمام جملہ اسٹاف کی حاضری، کمپیوٹر سسٹمز اور ریکارڈ انٹری کے طریقہ کار کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان، اشتہاری مجرمان اور دیگر تمام مفرور و سزایافتہ ملزمان کے سمارٹ ڈیٹا، فنگر پرنٹس اور بائیو میٹرک ریکارڈ کو ہر وقت اپ ٹو ڈیٹ (Up to Date) رکھا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے وقت کی پابندی، دفتر میں صفائی ستھرائی اور پیشہ ورانہ ماحول کو برقرار رکھنے کی بھی سخت تاکید کی۔بعد ازاں، ایس پی بنگش نے پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (PSRMS) سیکشن کا بھی دورہ کیا۔جہاں انہوں نے ضلع کے مختلف تھانہ جات سے ہیڈکوارٹر میں تعینات آپریٹرز سے ملاقات کی۔ معائنے کے دوران کمپیوٹرز پر روزنامچہ، ایف آئی آر اور دیگر اندراجات کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ایس پی بنگش نے تمام PSRMS آپریٹرز کو ہدایت کی کہ سسٹم میں کسی بھی قسم کی تصحیح، ترمیم یا درستگی کے لیے جاری کردہ ایس او پیز (SOPs) اور اسٹینڈنگ آرڈرز پر من و عن عمل درآمد کیا جائے اور ازخود کوئی بھی ردوبدل یا کٹنگ ہرگز نہ کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ افسرانِ بالا کی جانب سے موصول ہونے والی تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی روزمرہ کی کارکردگی کو مزید بہتر اور شفاف بنائیں۔