پشاور () پشتو اکیڈمی، پشاور یونیورسٹی میں محکمہ جیل خانہ جات کے ملازم اور مردان سنٹرل جیل میں سپاہی کے طور پر خدمات انجام دینے والے سکالر محمد کامران نے اپنے ایم فل کے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کرکے علمی میدان میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔ایم فل مقالے کے دفاع کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت پشتو اکیڈمی، پشاور یونیورسٹی کی سربراہ ڈاکٹر فرخندہ حیات نے کی، جبکہ ملاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ پشتو کے ڈاکٹر پروفیسر بادشاہ روم نے بیرونی ممتحن کے فرائض انجام دیے۔ مقالے کے نگران ڈاکٹر شیر زمان سیماب بھی دفاعی اجلاس میں موجود تھے۔تقریب میں شعبہ پشتو، پشاور یونیورسٹی کے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر دانش بیٹنی، سابق چیئرمین ڈاکٹر روح اللہ، ڈاکٹر نگینہ خانم، پشتو اکیڈمی کی ڈاکٹر بشرا اکرام اور ڈاکٹر فاغندہ مختار سمیت دیگر معزز اساتذہ اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔دفاعی اجلاس کے دوران سکالر محمد کامران نے اپنے تحقیقی مقالے کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور ممتحنین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔ کامیاب دفاع کے بعد اساتذہ اور شرکاء نے محمد کامران کو ان کی علمی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے مزید کامیابیوں کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر محمد کامران نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں، بہن بھائیوں کی محبت اور اساتذہ کی شفقت و رہنمائی کا ثمر قرار دیا۔ انہوں نے اپنی یہ کامیابی اپنے مرحوم والد کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے ان کی بہترین تربیت کی اور انہیں زندگی کے اہم اسباق سکھائے، جن کی بدولت وہ آج اس مقام تک پہنچے ہیں۔محمد کامران کی یہ کامیابی اس بات کی بھی عکاس ہے کہ سرکاری ملازمت کے ساتھ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کا سفر جاری رکھتے ہوئے علمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان کے ایم فل مقالے کے کامیاب دفاع پر علمی و ادبی حلقوں نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔


By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے