اسلام آباد (مانند نیوز) روس نے سعودی عرب کو مشرقِ وسطیٰ تنازع میں ثالثی کی پیشکش کر دی۔

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال سنبھالنے کی کوششوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل بن فرحان نے کہا کہ اوپیک پلس کا باہمی تعاون تیل کی رسد اور طلب میں توازن برقرار رکھنے میں مددگار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان مزید شراکت داری اور تعاون کے خواہاں ہیں۔

فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور روس کا تعاون عالمی توانائی منڈیوں کے استحکام اور معاونت کے لیے انتہائی اہم رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے