اسلام آباد (مانند نیوز) سعودی ماہرین آثار قدیمہ نے الباحہ کے علاقے میں 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی۔

سعودی محکمۂ آثارِ قدیمہ کے مطابق مسجد کی قبلے کی سمت دیوار پر ایک تاریخی تحریر بھی دریافت ہوئی ہے۔

اس تحریر میں اللّٰہ تعالیٰ اور نبیٔ کریم حضرت محمد ﷺ کا ذکر موجود ہے، جبکہ نیک لوگوں کے لیے دعائیں بھی درج ہیں۔

تحریر میں نبیٔ کریم ﷺ پر درود و سلام اور برکت کی دعائیں بھی شامل ہیں، جو صدیاں گزرنے کے باوجود محفوظ رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ دریافت ابتدائی اسلامی دور میں خطے کے مذہبی اور تعمیراتی ورثے کو سمجھنے کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے