اسلام آباد (مانند نیوز) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کے سیاسی حل کے لیے ہر فریق کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔

جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے محسن نقوی کے ساتھ ملاقاتوں کی تردید سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، مذاکرات ہونے چاہئیں، فی الحال ماحول ٹھنڈا ہے اور کوئی بات نہیں بن سکی۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج میں کوئی قانون نہیں توڑیں گے اور نہ راستے بند کریں گے جبکہ لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کا بالکل استعمال نہیں کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت کو آئی جی خیبر پختون خوا سے حلف نامہ طلب نہیں کرنا چاہیے تھا، ایسا تاثر بھی نہیں دینا چاہیے کہ خیبر پختون خوا کے عوام اور پولیس آپس میں لڑ پڑیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبر پختون خوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، صوبے نے گزشتہ سال پولیس محکمے پر 45 ارب روپے خرچ کیے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں گے کہ پولیس میں سیاسی مداخلت نہ ہو، وزیراعلیٰ کو پولیس کے اختیارات ملنے کے بعد وہ انہیں من پسند بنیادوں پر استعمال نہیں کریں گے بلکہ پولیس کی بہتری کے لیے اقدامات کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے