اسلام آباد (مانند نیوز) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے سمندر میں موجود یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے ساحلی پٹی اور کھلے سمندر میں جاری مشق سی اسپارک 2026ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا، مشق میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔
یکم ستمبر سے جاری سی اسپارک 2026ء میں بحری آپریشنز کے تمام پہلوؤں کی مشق کی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کے دوران آپریشنل تیاری، امن سے جنگی صورتحال میں منتقلی کی صلاحیت کو جانچا جارہا ہے، جنگ کے بدلتے انداز کو مد نظر رکھتے ہوئے رواں سال کی مشق میں انفارمیشن انوائرمنٹ میں آپریشنز شامل کیا گیا ہے۔
مشق سی اسپارک میں ملٹی ڈومین آپریشنز اور بغیر پائلٹ نظاموں کا وسیع پیمانے پر استعمال شامل ہے۔
نیول چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور ناقابل تسخیر رہنے کے عزم کو سراہا۔