اسلام آباد (مانند نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور نے چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو خیبر پختون خوا کی موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال، جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں، سرحدی انتظامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے فارمیشنز کو چوکس رہنے اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، تیاری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ پڑھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے