لاہور (مانند میڈیا) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کسٹمز ،ایکسائز، لیویز ،پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ انھوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی امداد فراہم کرے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کی جائے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے