اٹک(مانند میڈٰا) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مارچ کو 4 اکتوبر تک مؤخر کیے جانے کے بعد اٹک پل سے رکاوٹیں ہٹا کر پشاور سے اسلام آباد جی ٹی روڈ پر دوطرفہ ٹریفک بحال کر دی گئی۔ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے درمیان جی ٹی روڈ این فائیو اٹک خورد کے مقام پر بدھ سے دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند تھی، جس کے باعث پشاور اور اسلام آباد کے درمیان آمدورفت متاثر ہوئی۔ پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلئے اٹک پل اور اس کے اطراف ریت کی بوریوں اور کنٹینرز کی مدد سے رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں، جبکہ راستے میں بڑے کیل بھی نصب کیے گئے تھے تاکہ ہر قسم کی آمدورفت روکی جا سکے۔ احتجاجی مارچ مؤخر ہونے کے بعد انتظامیہ نے اٹک پل سے رکاوٹیں ہٹا دیں، جس کے بعد پشاور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے پشاور جانے والی ٹریفک کیلئے جی ٹی روڈ کھول دی گئی۔ دوسری جانب موٹروے ایم ون پر ہارون پل اور چھچھ انٹرچینج تاحال ٹریفک کیلئے بند ہیں۔ حکام کی جانب سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اتوار ہی کے روز ان مقامات پر بھی آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔ اٹک پل اور جی ٹی روڈ کی بحالی سے پشاور، اٹک، اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان معمول کی آمدورفت دوبارہ شروع ہوگئی ہے ، جبکہ موٹروے کے بند مقامات کھولنے کے بعد سفر کرنے والے شہریوں کو مزید سہولت ملنے کی توقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے