اسلام آ باد (مانند میڈیا) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تیاری نہ پہلے مکمل تھی نہ اب ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے لوگوں نے ہفتے کو رابطہ کرکے کہا کہ خدارا کوئی راستہ نکالیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں گور نرراج لگانے کا باضابطہ فیصلہ سامنے نہیں آیا، گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کا آئینی آپشن موجود ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ پرتاریخ والا سوال ہے اس سے آگے کوئی چیزنہیں، یہ 4 اکتوبرسے بھی آگے جائیں گے ، پی ٹی آئی کی تیاری نہ پہلے مکمل تھی نہ اب ہے ، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے لوگوں نے ہفتے کو رابطہ کیا اورکہا کہ خدارا کوئی راستہ نکالیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے