اسلام آباد(مانند میڈیا) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سمجھ سے باہر ہے حکومت آخر لانگ مارچ پر پی ٹی آئی کو کیوں مجبور کر رہی ہے ؟ تحریک انصاف نے جو شرائط رکھی ہیں ان کو پورا کرنا بالکل بھی کوئی ایشو نہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سمجھ سے ہی باہر ہے حکومت آخر لانگ مارچ پر کیوں مجبور کر رہی ہے ، تحریک انصاف نے جو شرائط رکھی ہیں وہ اتنی بے ضرر ہیں کہ ان کو پورا کرنا بالکل بھی کوئی ایشو نہیں ہے ، عمران خان اور سیاسی قیدیوں کا علاج اور ان تک رسائی کون سا ایسا مطالبہ ہے جو پورا نہیں ہو سکتا؟ اگر سہیل آفریدی اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کی بات کرتا تو پھر کوئی ضد کی بات بھی تھی۔ حالات تو صریحا حکومت ہی خراب کر رہی ہے۔سیاسی پارہ اوپر جانے سے معیشت اور سیکیورٹی کو شدید نقصان ہوگا، یہ بات حکومت کی سمجھ میں کیوں نہیں آ رہی؟ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ کے پی میں انتہائی اقدامات سے گریز کیا جائے گا۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک دوسرے کو سپیس دیں ملک کو اس سے بڑے امتحان میں ڈالنا حماقت ہو گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے