کراچی (مانند نیوز) لندن میں قائم بین الاقوامی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ دہلی اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایس سی او اجلاس پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیے رابطے بحال  کرسکتے ہیں۔

تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں موجودہ کشیدگی کے دوران کسی بڑے دہشت گردانہ حملے سے وسیع فوجی تصادم چھڑنے اور صورتحال قابو سے باہر ہونے کا خطرہ موجود ہے۔

ان رابطوں کے نتیجے میں 2003 میں جنگ بندی، 2004 میں امن عمل بحالی اور مسئلہ کشمیر پر  پیشرفت ہوئی۔ ادارے کے مطابق دونوں ملک خفیہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے فی الحال گریزاں ہیں، تاہم انٹیلی جنس اداروں کے درمیان رابطوں کی بحالی سے اہم سکیورٹی معاملات پر بات چیت کا راستہ کھل سکتا ہے۔ 

نومبر 2026 میں نئی دہلی اور اگست 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس اس سلسلے میں ممکنہ سفارتی مواقع فراہم کرسکتے ہیں، نئی رپورٹ میں اہم انکشافات، 1988 سے اب تک دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان مختلف ادوار میں خفیہ روابط کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

ان رابطوں کے نتیجے میں 2003 میں جنگ بندی، 2004 میں امن عمل بحالی اور مسئلہ کشمیر پیشرفت ہوئی، 2021 میں مودی کا بلوچستان کے ہنگلاج ماتا مندر آنے اور عمران خان سے ملنے کا منصوبہ بھی زیر غور رہا، مقصد تعلقات میں بہتری، شاہ محمود سمیت کابینہ کے بعض ارکان کے اعتراض پر مودی کا دورۂ پاکستان نہ ہوسکا۔

مئی 2025 کی فوجی کشیدگی کے بعد رابطوں کا فقدان غلط اندازوں اور تصادم کا خطرہ بڑھا رہا ہے، نومبر 2026 میں نئی دہلی اور 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس رابطوں کا موقع بن سکتے ہیں۔ 

بھارت اور پاکستان کے درمیان باضابطہ سفارتی مذاکرات معطل ہونے کے باوجود ماضی میں خفیہ رابطوں نے کئی مرتبہ دونوں ملکوں کو جنگی کشیدگی سے بچانے اور تعلقات میں استحکام لانے میں مدد دی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے