کراچی (مانند نیوز) ایران پر فوری حملے کا جواز نہیں، اسرائیلی فوجی قیادت میں اختلاف، ایران پر حملے کے معاملے پر اسرائیل 2حصوں میں تقسیم، دفاعی ادارے اور فوجی انٹیلی جنس آمنے سامنے،ایران پر دوبارہ حملے کے معاملے پر اسرائیلی دفاعی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے، دفاعی اداروں نے نئی حکومت کے قیام تک فوری فوجی کارروائی غیر ضروری قرار دے دی، مؤقف ہے کہ تہران نے ابھی اسرائیل کی مقرر کردہ خطرے کی سرخ لکیریں عبور نہیں کیں، تاہم فوجی انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے اس جائزے سے اختلاف کرتے ہوئے حملے کی حمایت کردی، امریکہ کے ساتھ نازک تعلقات بھی فوری کارروائی سے گریز کی وجہ ہیں-اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی اداروں کی اکثریتی رائے ہے کہ نئی حکومت کے قیام سے قبل ایران پر فوری فوجی حملے کی کوئی ہنگامی ضرورت نہیں، کیونکہ تہران اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ تو کر رہا ہے تاہم ابھی اسرائیل کی مقرر کردہ خطرے کی سرخ لکیریں عبور نہیں کیں۔  اسرائیل کے فوجی انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ (امان) نے اس جائزے سے اختلاف کرتے ہوئے ایران کے خلاف کارروائی کی حمایت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف فوری کارروائی سے گریز کی ایک وجہ امریکہ کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کی موجودہ نازک صورت حال بھی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے