پشاور(مانند میڈیا)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ تعجب ہے ، صاف چلی شفاف چلی حکومت میں بھی بھتے مانگے جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے یہ ریمارکس سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران دئیے۔ پشاور ہائیکورٹ نے کامران بنگش کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے تاحکم ثانی انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ وکیل درخواست گزار نے دلائل دئیے کہ کامران بنگش کو ریڈیو پاکستان کیس میں نامزد کیا گیا ہے جس کے باعث ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔ چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو تو انہوں نے اے جی آفس سے ہٹایا، اب بھی ان کے لیے پیش ہو رہے ہیں؟ اے جی آفس میں ایک بندہ کام کا تھا، اسے بھی ہٹا دیا۔ سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل انعام یوسفزئی نے کہا کہ ہم نے بھتہ دینے سے انکار کیا، اس لیے ہمیں نکالا گیا تھا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تعجب ہے صاف چلی شفاف چلی حکومت میں بھی بھتے مانگے جا رہے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے