اسلام آباد (مانند میڈٰیا) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس میں پاکستان اور بحرین کے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کا تیسرا اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہوگا، جس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ان کے بحرینی ہم منصب کریں گے۔ اجلاس میں سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو آئندہ اجلاس کے ایجنڈے اور پاکستان بحرین دوطرفہ تعاون کے اہم شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان اور بحرین کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے میں مشترکہ وزارتی کمیشن کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کو ہدایت کی کہ اجلاس کی تیاریوں کو قریبی رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ بحرینی وزیر خارجہ کے آئندہ دورے سے ٹھوس نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، قائم مقام سیکریٹری خارجہ، متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سیکریٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ دریں اثنا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ کی مسجد کی توسیع اور تزئین و آرائش کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسجد کی توسیع سے اس کی گنجائش میں اضافہ ہوگا اور وزارت خارجہ کے افسران و اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر نماز کی ادائیگی کے لیے مزید کشادہ اور بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔ تقریب میں قائم مقام سیکریٹری خارجہ سمیت وزارت خارجہ کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے