لاہور (مانند میڈیا) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے کہا کہ طبی ماہرین کا مشن مسیحائی تمام عمر جاری رہتا ہے کیونکہ ہیلتھ پروفیشنلز کا مقصد حیات صرف علاج معالجہ نہیں بلکہ خلق خدا کی دلجوئی بھی ہے یہی وجہ ہے کہ طبی تدریس سے وابستہ شخصیات کبھی عملًا ریٹائر نہیں ہوتیں بلکہ شفاء رسانی کا لامتناہی مقدس سفر جاری رکھتی ہیں جبکہ ایک ہیلتھ پروفیشنل کی علمی بصیرت اور طویل تجربہ معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید نکھرتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وائس پرنسپل و سربراہ شعبہ گائنی پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ پروقار الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پرنسپل اے ایم سی نے مزید کہا کہ سینئر اساتذہ کی رہنمائی اور تربیت نئی نسل کی پیشہ ورانہ مہارت کی ضامن ہے لہٰذا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کی قابلیت اور تجربے سے استفادہ جاری رکھنا وقت کا اہم تقاضا اور نظامِ صحت کو استحکام بخشنے کا باعث بنے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل نے بطور ایم ایس بھی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھائیں اور انہوں نے مریضوں کے بہتر علاج کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کے ساتھ نوجوان ڈاکٹرز کی تعلیم و تربیت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جبکہ فیکلٹی ممبران نے بھی پروفیسر ندرت سہیل کی کلینیکل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ پروفیسر ندرت سہیل نے پروقار تقریب کے انعقاد پر اکیڈمک کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں سے خوشگوار یادیں لے کر جا رہی ہیں اور اس ادارے میں ملنے والی عزت ان کا قیمتی اثاثہ ہے بعد ازاں تقریب کے اختتام پر پروفیسر ندرت سہیل کو تحائف پیش کیے گئے اور ان کی صحت، درازیِ عمر اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے