کراچی (مانند میڈٰیا) جماعت اسلامی کے تحت جنگ بندی کے باوجود امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی افواج کی غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کے 3سال مکمل ہونے پر خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی،ا ہل فلسطین و حماس سے یکجہتی و اتحاد امت کے اظہار کے لیے آج (اتوارکو ) 4بجے سہ پہر شاہراہ قائدین پر عظیم الشان غزہ مارچ ہو گا۔شہر بھر سے بڑی تعداد میں مردو وخواتین، مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔ غزہ مارچ کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔امیر جما عت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نمائش چورنگی، شیر شاہ اور مین حب ریور روڈ بلدیہ ٹان میں قائم کیمپوں کا دورہ کیا اور خطاب کرتے ہوئے کراچی کے عوام،علما، وکلا،ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی و تمام طبقات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مردوخواتین سے اپیل کی کہ پورے ایمانی جذبے اور بھر پور جوش و خروش کے ساتھ جوق درجوق اپنی فیملی کے ہمراہ غزہ مارچ میں شر یک ہوں اور اسرائیلی جارحیت،امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ، فلسطینیوں کی نسل کشی و بے دخلی،قبلہ اول پر قبضے کی سازشوں و کوششوں کے خلاف اور اہل غزہ وفلسطینی مسلمانوں کی جدو جہد کے ساتھ بھر پور اظہارِ یکجہتی کریں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ مسلم دنیا کے حکمرانوں کو جھنجھوڑیں اور مجبور کریں کہ اہل غزہ و فلسطین کی مدد کریں۔ اسرائیلی و امریکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور انہیں معاشی طور پر نقصان پہنچائیں۔منعم ظفر نے غزہ مارچ کے سلسلے میں شہریوں کوہینڈ بلز بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر امیر ضلع قائدین انجینئر عبد العزیز، امیر ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نور الحق، امیر ضلع کیماڑی فضل احد، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سیکریٹری ضلع قائدین نعمان حمید بھی موجود تھے۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ جمعہ کو کراچی میں اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے مساجد کے باہر سینکڑوں مظاہرے ہوئے ہیں، ہفتہ کے روز شہر میں 100 سے زائد مقامات پر کیمپ قائم کیے گئے ہیں، اسرائیل کی جارحیت، د ہشتگردی کے 3 سال مکمل ہونے والے ہیں، اس دوران 74 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے جن میں 18 ہزار سے زائد خواتین 13 ہزار سے بچے شامل ہیں مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس محفوظ نہیں ہے۔ پوری امت مسلمہ کے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ بیت المقدس کے تحفظ کے لیے یکجا ہو جائیں۔ اہل کراچی کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جب جب بلایا گیا انہوں نے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کی۔ تمام مظالم کے پیچھے امریکہ و دیگر مغربی طاقتیں ہیں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں۔ اقوام متحدہ صرف اسی چیز کا نام ہے کہ صرف بیانات جاری کیے جائیں اور عملی اقدامات نہ ہوں۔ کہاں ہیں، اسلامی دنیا کے ممالک اور کہاں ہیں مسلم دنیا کے حکمران جو مظلوم مسلمانوں کے لیے یکجا نہیں ہوتے۔ ہم اہل غزہ اور حماس کی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں جو استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ مسلم دنیا کے حکمرانوں نے بے حسی کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔علاوہ ازیں غزہ مارچ میں ہزاروں مردو خواتین کی شرکت کے پیش نظربڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں، شہر بھر سے آنے والے جلوس،ریلیوں اور قافلوں کی صورت میں شاہراہ قائدین پر پہنچیں گے،نورانی چورنگی پر قائدین خطاب کریں گے۔شاہراہ قائدین پر سڑک کا ایک ٹریک مردوں اور دوسرا ٹریک خواتین کے لیے مختص کیاگیاہے۔ مارچ کے سلسلے میں شہر بھر میں کیمپ قائم کیے گئے اور عوامی رابطے کا سلسلہ جاری رہا، کیمپوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر شہریوں کو غز ہ مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے