اسلام آباد (مانند میڈیا) میرپور تعلیمی بورڈز آزادکشمیر کے زیر اہتمام نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج میں آزادکشمیر کے 10 اضلاع میں مجموعی طور پر 246 سکولوں کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔ضلع کوٹلی صفر فیصد نتائج والے سکولوں کی تعداد کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ میرپور دوسرے اور پونچھ تیسرے نمبر پر ہے۔گزٹ کے مطابق صفر فیصد نتیجہ دینے والے ان 246 تعلیمی اداروں میں 101 سرکاری جبکہ 145 نجی سکول شامل ہیں۔ ان اداروں میں زیر تعلیم امیدواروں میں سے کسی امیدوار کا کامیاب نتیجہ درج نہیں ہے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کا مجموعی نتیجہ صفر فیصد رہا۔ضلعی اعداد و شمار کے مطابق کوٹلی میں سب سے زیادہ 53 سکولوں کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔ میرپور میں 51، پونچھ میں 40، مظفرآباد میں 25، بھمبر میں 20، سدھنوتی میں 17، باغ میں 13، نیلم میں 10، حویلی میں 9 جبکہ جہلم ویلی (ہٹیاں بالا) میں 8 سکولوں کا نہم جماعت کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔ کوٹلی کے 53 صفر فیصد نتائج والے سکولوں میں 24 سرکاری اور 29 نجی ادارے شامل ہیں۔ میرپور کے 51 سکولوں میں 13 سرکاری اور 38 نجی، پونچھ کے 40 سکولوں میں 14 سرکاری اور 26 نجی جبکہ مظفرآباد کے 25 سکولوں میں 8 سرکاری اور 17 نجی سکول شامل ہیں۔اسی طرح بھمبر کے 20 سکولوں میں 6 سرکاری اور 14 نجی، سدھنوتی کے 17 سکولوں میں 9 سرکاری اور 8 نجی، باغ کے 13 سکولوں میں 9 سرکاری اور 4 نجی، نیلم کے 10 سکولوں میں 8 سرکاری اور 2 نجی، حویلی کے 9 سکولوں میں 6 سرکاری اور 3 نجی جبکہ جہلم ویلی کے 8 سکولوں میں 4 سرکاری اور 4 نجی ادارے شامل ہیں۔میرپور بورڈ کے نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے گزٹ میں درج اعداد و شمار آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔صفر فیصد نتیجہ دینے والے سکولوں میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ادارے شامل ہیں۔ ضلع کوٹلی صفر فیصد نتائج والے سکولوں کی تعداد کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ میرپور دوسرے اور پونچھ تیسرے نمبر پر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔