لاہور(مانند میڈیا)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملّی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتیں سیاسی قومی مذاکرات کو بے نتیجہ بناکر ہمیشہ جمہوریت، عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچاتی ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی کے لئے فریقین اپنی اپنی پوزیشنز سے دو قدم پیچھے ہٹیں تو بامعنی مذاکرات ہوتے ہیں، اصل ذمہ داری حکومت کی ہی ہوتی ہے۔ ڈنڈے ، زور زبردستی، بندوق اور جبر سے معاملات حل نہیں بلکہ بگاڑ کی طرف جاتے ہیں۔ مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے     انہوں نے   اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا درست مطالبہ ہے کہ اپوزیشن لیڈرز کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے ، یہ سیاسی، آئینی، جمہوری اور مذاکرات کی کامیابی کے لئے جائز مطالبہ ہے۔ حکومت آگے بڑھ کر پی ٹی آئی کی قید خواتین کو رہا کردے تو حالات میں سدھار آئے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا پٹرول لیوی بھتہ کا خاتمہ، مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمہ اور ناقابل برداشت پیداواری لاگت کے نتیجے میں جام معاشی پہیہ چلانے کے لئے ملک گیر احتجاج، دستخطی مہم جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فون پر کی گئی بات اور اپنی زبان پر ضرور قائم رہیں گے۔ ٹیلیفونک بات چیت کے لئے احسن اقبال، رانا ثنائاللہ خان مُجوِز تھے اور توقع ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دلانے کے لئے سیاسی اعتماد کا کردار ادا کریں گے ، ہم جلد بازی اور طویل تاخیر سے نہیں ملتان سے اسلام آباد پیٹرول لیوی بھتہ کے خاتمہ کے لئے سُپر لانگ مارچ کا آغاز کردیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن مُؤخّر لانگ مارچ کے ملتان سے آغاز کے لئے پُورے مُلک میں تیاریوں کی خود نگرانی اور قیادت کررہے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی نظام طاقت سے نہیں وژن، صلاحیت اور عملدرآمد کی اہلیت سے چلتا ہے۔ 80 سال سے ریاستی نظام کو چلانے کے لئے تمام اختیارات طاقت کے مرکز کے تابع کرنے اور آئین، جمہوری اصولوں کو پامال کرکے تباہی و بربادی میں اضافہ ہی ہوتا چلاگیا ہے۔ سیاست اور ریاست کے محاذ پر غلطیاں سب سے ہوچکی ہیں، ملک اور ریاستی نظام کو چلانے کے لئے کمپرومائزڈ رویے ناکام ہوگئے ہیں۔ انتخابات کی انجینئرنگ، انتخابی نتائج کی بار بار چوری سے قومی وحدت اور ملکی سلامتی کو بڑا نقصان ہوچکا ہے ، اب ہوش کے ناخن لئے جائیں، تمام سٹیک ہولڈرز آئین کی پاسداری کریں اور غیر جانبدار انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اپنے اندر جمہوری رویہ پیدا کریں۔ قبل ازیں جھنگ کی معروف کاروباری شخصیت چودھری عبدالغفور کے بیٹوں کی دعوت ولیمہ تقریب سے خطاب، لاہور میں پشتون برادری کے سرکردہ رہنما باغی خان، نادر خان، مسافر خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت، دعائے مغفرت کی اور لیڈز یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام گورننس کانفرنس سے خطاب کیا اور منصورہ میں ملتان تا اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں بھی شرکت کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے