ڈسکہ(مانند میڈیا): ڈسکہ کے نواحی علاقے میں مچھلی پکڑنے کا شوق 20 سالہ نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر گیا۔ مرالہ راوی (MR) لنک نہر میں ڈوب کر نوجوان شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ایم آر لنک نہر جامکے چیمہ پل کے قریب پیش آیا، جہاں سوہاوہ اسٹاپ (ڈسکہ) کا رہائشی 20 سالہ علی نہر میں مچھلی پکڑنے کے لیے جال لگا رہا تھا کہ ناگہانی طور پر اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں چلا گیا۔ موقع پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری کارروائی کرتے ہوئے علی کو پانی سے باہر نکالا اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو فوری سی پی آر (CPR) فراہم کی اور تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نوجوان کی اچانک ہلاکت پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے