کراچی(مانند نیوز) سائٹ ایریا میں حبیب چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ تقریباً 4 گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آگ بجھانے کے عمل کے دوران واٹر کارپوریشن کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ گیلن پانی بلاتعطل فراہم کیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 12 فائر ٹینڈر، ایک اسنارکل اور 3 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔
آگ پلاسٹک دانے کی موجودگی کے باعث شدت اختیار کرگئی تھی۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
قبل ازیں فائر بریگیڈ نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے مزید فائر ٹینڈر طلب کیے تھے۔
چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی ہے، پلاسٹک، ربڑ اور دیگر کیمیکل کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔