اسلام آباد (مانند نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی لاہور میں پہلے مسلم لیگ ن کے بانی محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم بعد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گھر گئے۔

وزیر اعظم نے محسن نقوی سے ملاقات میں ان کے ماموں کی وفات پر تعزیت کی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ بھی ہوا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف پہلے جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم بعد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گھر گئے، جہاں انہوں نے محسن نقوی کے ماموں کی وفات پر ان سےتعزیت کا اظہار کیا۔

ذرائع کاے بتانا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا، محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو اہم معاملات پر بریفنگ دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے