لاہور (مانند میڈیا) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان نے 5 اکتوبر کو ملک بھر میں یومِ تکریمِ اساتذہ منایا۔ اس سلسلے میں اساتذہ سے ملاقاتیں کر کے تحائف پیش کیے گئے جبکہ طالبات کو اساتذہ کے مقام و مرتبے سے روشناس کروانے کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ اس موقع پر ناظمہ? اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان نے کہا کہ جمعیت ہمیشہ سے ہی اساتذہ کرام اور طالبات کے مابین بہترین تعلقات قائم کرنے کی عملی کوششیں کرتی رہی ہے۔ یقیناً اساتذہ ہی نسلوں کے معمار ہوتے ہیں اور طلبہ کی شخصیت سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان طالبات کو خصوصی تاکید کرتے ہے کہ اساتذہ کی عزت، احترام اور اکرام کو اپنی عادت بنائیں اور ان کی رہنمائی میں ملک و ملت کا نام روشن کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے