فیصل آباد(مانند میڈیا) فیصل آباد: پاور لومز انڈسٹری شدید بحران کا شکار، مزدوروں کے روزگار پر خطرات منڈلانے لگیفیصل آباد کے لاکھوں محنت کشوں کا روزگار پاور لومز انڈسٹری سے وابستہ ہے، تاہم موجودہ بحران کے باعث متعدد فیکٹریاں بند ہونے سے مزدور طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ فیکٹریوں کی بندش کے باعث مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے لگے ہیں اور روزگار کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔عوامی ورکرز پارٹی مارکسٹ فیصل آباد کی جانب سے ملک بھر کے محنت کشوں، مزدور رہنماؤں اور سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پاور لومز کے مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کے روزگار کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں۔حکومت سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاور لومز انڈسٹری کو بحران سے نکالنے، صنعتوں کو بند ہونے سے بچانے اور مزدوروں کا روزگار محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔