اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کر دی۔کشمیر چوک انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے اپوزیشن کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوش کے ناخن لیں، لانگ مارچ دھرنا ختم کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دھرنوں کی سیاست ترک کرے، آپ لانگ مارچ اور دھرنا ختم کریں گے تو ہم یقیناً آپ کے ساتھ بیٹھیں گے۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دھرنے اور لانگ مارچ کی سیاست کا پہلا نشانہ معیشت ہوگی، میکرو اکنامک استحکام بہت مشکل سے حاصل ہوا ہے، کیا ترقی کے پہیے کو دوبارہ جام کرنا ملک دشمنی نہیں؟ شہباز شریف نے کہا کہ  ڈھائی سال کی محنت اور ٹیم ورک سے معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، ایک طرف ملکی ترقی اور خوشحالی کا عمل جاری ہے، احتجاج کے باعث برآمدات، درآمدات اور مینوفیکچرنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مزدور اور انجینئروقت پر کار خانوں اور دفاتر نہ پہنچیں تو نقصان پاکستان کا ہو گا، قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے