اسلام آباد (مانند نیوز) سعودی اتحادی بحریہ نے حدیدہ گورنیٹ میں حوثی ملیشیا کے فوجی اہداف کے خلاف آپریشن کیا ہے۔

ترجمان سعودی اتحاد کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ ڈپو، دھماکا خیز بوٹ ویئر ہاؤسز اور سمندری سرنگوں کو تباہ کر دیا گیا، اس آپریشن کا مقصد باب المندب میں بحری نقل و حرکت کی سلامتی کا تحفظ ہے۔

ترجمان سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ دارالحکومت صنعا میں بیلسٹک میزائل لانچ پلیٹ فارم بھی تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ سعدہ کے پہاڑی علاقے میں اسٹوریج تنصیب کو تباہ کیا گیا ہے جس میں 20 بیلسٹک میزائل موجود تھے۔

دوسری جانب یمنی خبر ایجنسی کے مطابق تعز میں حوثی ملیشیا کے 250 عناصر زخمی اور ہلاک ہو گئے۔

حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ میدانِ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر کنٹرول مضبوط کر رہے ہیں، دشمن جن چیزوں کا پرچار کر رہا ہے وہ محض خیالی فتوحات ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے